16 Jan 2024
(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ درفشاں سلیم نے سرخ لباس میں نازک اداؤں کیساتھ فوٹو شوٹ کروا کر مداحوں کو اپنے حسن کے سحر میں جکڑ لیا۔
حال ہی میں درفشاں سلیم نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنے نئے فوٹو شوٹ کی تصاویر مداحوں کے ساتھ شیئر کیں جن میں انکی نفاست اور سادگی قابل تعریف ہے۔
مذکورہ تصاویر میں درفشاں نے سرخ لباس زیب تن کررکھا ہے جس میں باریک پھولوں کی کڑھائی نے اداکارہ کے دلکش لک کو چار چاند لگانے میں اہم کردار ادا کیا۔
اداکارہ نے سادگی سے بھرپور فوٹو شوٹ میں غیرمعمولی زیورات کے استعمال سے بھی گریز کیا، اس فوٹو شوٹ میں اداکارہ کی نازک اداؤں نے مداحوں کے دل موہ لیے۔
خوبرو اداکارہ کی تصاویر سوشل میڈیا پر آتے ہی مداحوں کی جانب سے تعریفوں کا نہ تھمنے والا سلسلہ شروع ہو گیا۔