اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن معطل

16 Jan 2024
16 Jan 2024

(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ نے چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی جاوید بدر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن معطل کردیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس ساجد محمود بھٹی نے  چیئرمین پنجاب ریونیو اتھارٹی کو عہدے سے ہٹانے کیخلاف درخواست پر سماعت کی۔

درخواست گزا ر نے مؤقف اپنایا کہ چیف الیکشن کمشنر کے بھتیجے کو گریڈ 19 میں بھرتی کیا گیا، تقررو تبادلوں پر پابندی کے باوجود چند افسران کی مستقلی کی سمری چیف الیکشن کمشنر کو بھجوائی گئی، چیف الیکشن کمشنر نے صرف اپنے بھتیجے کی مستقلی کو منظور کیا باقی کو مسترد کردیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ درخواست گزار نے قانون کے برعکس چیف الیکشن کمشنر کے بھتیجے کو مستقل نہیں کیا، چیئرمین الیکشن کمیشن نے رنجش کی بنا پر درخواست گزار کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن جاری کرایا، عدالت درخواست گزار کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن کالعدم قرار دے۔

 عدالت نے وفاقی حکومت کا جاوید بدر کو عہدے سے ہٹانے کا نوٹیفکیشن معطل کرتے  ہوئے آئندہ سماعت پر فریقین سے جواب طلب کرلیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے