اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

حقیقت میں بھی اتنی ہی جذباتی ہوں جتنی اداکاری کے وقت نظر آتی ہوں:سجل

16 Jan 2024
16 Jan 2024

(ویب ڈیسک) خوبرو پاکستانی اداکارہ سجل علی نے کہا ہے کہ میں حقیقی زندگی میں بھی اتنی ہی جذباتی ہوں جتنی اداکاری کے وقت نظر آتی ہوں۔

سجل علی نے حال ہی میں پاکستان ٹیلی ویژن (پی ٹی وی) کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے مختلف موضوعات پر کھل کر اظہار خیال کیا۔

پروگرام کے دوران میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ  لوگوں کا کہنا ہے سجل  آنکھوں سے بھی اداکاری کرتی ہیں، کیا آپ حقیقت میں بھی اتنی ہی جذباتی ہیں؟۔

سوال کے جواب میں سجل کا کہنا تھا کہ میرے  خیال میں حقیقی زندگی میں بھی میں اتنی ہی جذباتی ہوں جتنی اداکاری کے وقت نظر آتی ہوں، ممکن ہے دیکھنے والوں کو لگتا ہو کہ اب سجل بدل گئی ہے مضبوط ہوگئی ہے لیکن درحقیقت میں اب بھی جذباتی ہی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ میں اپنے جذبات کو کبھی ختم نہیں کر سکتی اور اگر ایسا کیا تو پھر میں اداکاری نہیں کر سکوں گی، مجھ میں ہر طرح کے جذبات کُوٹ کُوٹ کر بھرے ہوئے ہیں۔

ایک اور سوال کے جواب میں سجل نے دعویٰ کیا کہ میرا حس مزاح بھی شاندار ہے، جو لوگ میرے قریب ہیں انہیں میری شخصیت اور حس مزاح کا بخوبی علم ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے