تفریح
احسن خان اور نیلم منیر کی شادی کی گردش کرتی خبروں کا معاملہ، اداکار نے خاموشی توڑدی
15 Jan 2024
15 Jan 2024
(ویب ڈیسک) معروف اداکار و میزبان احسن خان نے اداکارہ نیلم منیر کے ساتھ اپنی شادی کی افواہیں پھیلانے کو نامناسب قرار دے دیا۔
رپورٹ کےمطابق اپنے ایک انٹرویو میں احسن خان کا اداکارہ نیلم منیر سے شادی کی خبروں سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ انہیں یہ بات معیوب لگتی ہے کہ لوگ ان کی اور نیلم منیر کی شادی کی افواہیں پھیلاتے ہیں۔
اداکار کا کہنا تھا کہ نیلم منیر کے ساتھ شادی کی افواہوں پر شاید انہیں اتنا مسئلہ نہ ہو، جتنا اداکارہ کو ہوتا ہوگا، کیوں کہ لڑکوں کو ایسی باتوں سے زیادہ پریشانی نہیں ہوتی لیکن لڑکیوں کے لیے بہت سارے مسائل ہوسکتے ہیں۔