اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی: ریشم

15 Jan 2024
15 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کی سینئر اداکارہ ریشم کا کہنا ہے کہ وہ شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتیں۔

اداکارہ ریشم حال ہی میں نجی ٹی وی کے ایک پروگرام میں شریک ہوئیں جس دوران میزبان نے ان سے اب تک سنگل رہنے کا سوال کیا جس کے جواب میں اداکارہ نے بتایا کہ میرے لیے شادی سے کہیں زیاہ بہتر نفسیاتی طور پر خود ٹھیک رہنا ہے۔

اداکارہ نے کہا کہ میں شادی کرکے پاگل نہیں ہونا چاہتی، میں نے اپنے اردگرد حتیٰ کہ اپنی سہیلیوں کو دیکھا ہے کہ ان کی بھی شادیاں زیادہ نہیں چل رہیں، شادیاں تیزی سے ٹوٹ رہی ہیں جسے دیکھ کر میرا دل گھبراتا ہوں۔

ریشم کا کہنا تھا کہ میں نے شوبز کے حلقوں میں دیکھا ہے جو لوگ جو اتنی محبت سے شادی کرتے ہیں ساتھ رہتے ہیں تو میرا خیال ہے کہ  دونوں افراد کو اس شادی کو نبھانا چاہیے لیکن اس کے باوجود جب وہ شادی ٹوٹ جاتی ہے تو مجھے بے حد دکھ ہوتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے