15 Jan 2024
(ویب ڈیسک) بطور چائلڈ سٹار شوبز کی دنیا میں قدم رکھنے والی اداکارہ عریشہ رضی کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہو گیا۔
گزشتہ دنوں فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ڈانس پریکٹس کی ویڈیوز اور تصاویر شیئر کرنے کے بعد اب اداکارہ نے اپنی ڈھولکی کی تصاویر بھی مداحوں کیساتھ شیئر کردیں۔
مذکورہ تصاویر میں اداکارہ اپنی ڈھولکی کے موقع پر خوش و خرم نظر آرہی ہیں، ڈھولکی کے موقع پر انہوں نے ہلکے سی گرین اور جامنی امتزاج کے لباس کا انتخاب کیا جبکہ کلائیوں میں گجرے اور ہلکا میک اپ اداکارہ کے حسن کو چار چاند لگا رہا ہے۔
واضح رہے کہ عریشہ نے 2022 میں خاموشی سے نکاح کیا تھا تاہم فوٹوگرافر کی جانب سے تصاویر وائرل ہونے کے بعد تنازع بھی کھڑا ہوگیا تھا لیکن ان کے مداحوں نے چائلڈ سٹارکے نکاح کے بارے میں جان کر خوشگوار حیرت کا اظہار کیا تھا۔