اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

سرد موسم میں خشک کھانسی اور سردی سے خود کو کیسے محفوظ رکھا جائے؟ماہرین نے طریقہ کار بتا دیا

14 Jan 2024
14 Jan 2024

(ویب ڈیسک)سردیوں میں خشک کھانسی اور سرد موسم سے خود کو محفوظ رکھنے کا طریقہ کار ماہرین کی جانب سے جاری کردیا گیا۔

ماہرین کا اپنی تحقیق میں کہنا تھا کہ کھٹے پھل کھانے سے تو گلا خراب ہوتا ہے اور کھانسی بھی شروع ہو جاتی ہے لیکن یہ بات درست نہیں ہے کیونکہ قدرت نے کھٹے پھلوں میں انفیکشن سے لڑنے کی صلاحیت رکھی ہے،کھٹے پھلوں میں مالٹا، کینو، لیمو اور گریپ فروٹ جیسے پھل شامل ہیں کیونکہ ان میں وٹامن سی کی مقدار بھرپور ہوتی ہے جو جسم میں وائٹ بلڈ سیل کو پیدا کرتے ہیں اور انفیکشن سے لڑنے میں اپنا کردار ادا کرتے ہیں۔

اسی طرح بیریز میں اسٹرابیری، بلو بیری اور شہتوت وغیرہ شامل ہیں، ان بیریز میں اینٹی آکسیڈینٹ، وٹامنز اور فائبر بھاری مقدار میں پایا جاتا ہے جو قوت مدافعت کو مضبوط بناتا ہے۔ماہرین کا مزید کہنا تھا کہ دہی اور دیگر خمیر شدہ کھانے میں فائدہ مند بیکٹیریا ہوتے ہیں جنہیں پروبائیوٹکس کہا جاتا ہے۔دہی میں موجود اچھے بیکٹیریا آنتوں کو صحت مند بنانے میں مدد فراہم کرتے ہیں جو مدافعتی کام میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔ 

ماہرین کے مطابق  ادرک بھی کھانسی سے بچنے میں بہترین کردار ادا کرتی ہے، ادرک میں سوزش سے بچاؤ اور اینٹی آکسیڈنٹ کی خصوصیات ہوتی ہیں جو  کھانسی اور نزلہ زکام سے وابستہ سانس کی بیماریوں کو دور کرنے میں مدد دیتی ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے