(لاہور نیوز) رہنما (ن)لیگ خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی کیخلاف عدم اعتماد نہ لاتے تو پاکستان دیوالیہ ہو کر سری لنکا بن جاتا۔
اپنے انتخابی حلقے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ سعد رفیق کا کہنا تھا کہ عدم اعتماد نہ لاتے تو روٹی500 اور ڈالر ہزار روپے کا ہو جاتا، ہم نے سیاست قربان کر کے ریاست کو بچایا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے وقت میں الیکشن آئے جب پاکستان بھنور میں پھنسا ہو ا ہے، پاکستان کے معاشی حالات ٹھیک نہیں ہیں۔
ادھر تھنک فیسٹیول میں خطاب کرتے ہوئے لیگی رہنما عطا تارڑ نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اپنے ہی کیے غیر قانونی اقدامات کی سزا بھگت رہے ہیں، اکبر ایس بابر نے پی ٹی آئی کے حوالے سے بہت پہلے کیسز کر رکھے تھے، پی ٹی آئی نےا نٹراپارٹی انتخابات درست نہیں کروائے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ سپریم کورٹ نے رولز کو دیکھتے ہوئے فیصلہ دیا، پی ٹی آئی سے غلطی ہوئی انہیں معلوم نہیں تھا کہ الیکشن کمیشن میں کیس چل رہا ہے۔