14 Jan 2024
(لاہور نیوز) پاکستانی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان نے ایک اور ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔
محمد رضوان پاکستان کی جانب سے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میں سب سے زیادہ چھکے لگانے والے بیٹر بن گئے، انہوں نے یہ اعزاز نیوزی لینڈ کیخلاف دوسرے ٹی 20 میچ میں اپنے نام کیا۔
وکٹ کیپر بلے باز محمد رضوان کے ٹی ٹوئنٹی میچز میں چھکوں کی تعداد 77 ہو گئی۔
— Pakistan Cricket (@TheRealPCB) January 14, 2024
واضح رہے کہ اس سے قبل یہ اعزاز سابق کپتان محمد حفیظ کے پاس تھا، انہوں نے ٹی ٹوئنٹی انٹر نیشنل میچز میں 76چھکے لگائے تھے۔