اپ ڈیٹس
  • 329.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

چہرے پر موجود بیکٹیریا کس حد خطرناک ثابت ہوسکتے ہیں؟ماہرین نے خبردار کردیا

13 Jan 2024
13 Jan 2024

(ویب ڈیسک)ماہرین نے کہا ہے کہ چہرے پر موجود بیکٹیریا کے سبب جھریوں کی کیفیت بدتر شکل اختیار کر سکتی ہے۔

رپورٹ کے مطابق  ماہرین نے کاسمیٹکس کی ایک نجی کمپنی کے ساتھ تحقیق میں 13 مطالعوں کا جائزہ لیا،مطالعوں میں 18 سے 70 سال کے درمیان 650 خواتین کی جِلد کی کیفیت کا معائنہ کیا گیا۔

ہر تحقیق میں ایک مخصوص چیز کا جائزہ لیا گیا جس میں کروز فیٹ (آنکھوں کے اطراف پڑنے والی جھریاں) اورنمی میں کمی شامل تھی لیکن اس نئی تحقیق میں تمام مطالعوں کو یہ جاننے کے لیے دیکھا گیا کہ آیا ہمارے چہروں پر موجود مختلف اقسام کے بیکٹیریا کا اس سے کوئی تعلق ہے یا نہیں؟

محققین کا کہنا تھا کہ تحقیق کے مطابق وہ افراد جن کے چہرے پر مختلف اقسام کے بیکٹیریا تھے ان کی جلد پر زیادہ کروز فیٹ (جس کو عموماً جِلد کے بوڑھا ہونے کے اہم اشارے کے طور پر دیکھا جاتا ہے) تھے۔تاہم مختلف اقسام کے بیکٹیریا کے ہونے کا ایک مثبت اثر بھی تھا اور وہ یہ کہ اس طرح بیکٹیریا کے نیچے موجود جلد سے نمی نہیں جاتی اور نمی کا ختم ہوجانا جِلد کو ناتواں ظاہر کرتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles