اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

پاکستانی اداکارہ سارہ خان اوربلال عباس بھارتی ڈراموں میں جلوہ گرہونے کیلئے تیار

13 Jan 2024
13 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ سارہ خان اور اداکار بلال عباس بھارتی ٹی وی چینل کے ڈرامے ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ میں اپنی اداکاری کے جوہر دکھانے کے لیے تیار ہیں۔

رپورٹ کے مطابق بلال عباس اور سارہ خان کا نیا ڈراما’عبداللہ پور کا دیوداس‘ بھارتی چینل ’زندگی‘ پر نشر کیا جائے گا، کمال انجم شہزاد کی ہدایتکاری میں بننے والے ڈرامے ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ کی کہانی شاعرانہ مضوعات، محبت اور دوستی کے گرد گھومتی ہے۔

عبداللہ پور کا دیوداس‘ کے مرکزی کردار فخر اور کاشف ہوں گے جنہیں بالترتیب بلال عباس اور رضا طالش نےادا کیا ہے جبکہ سارہ خان ڈرامے میں گل بانوکے کردار میں نظر آئیں گی۔بلال عباس اور سارہ خان کے ڈرامے ’عبداللہ پور کا دیوداس‘ کا پریمیئر فروری 2024 میں بھارتی چینل ’زندگی‘ پر ہوگا۔

واضح رہے کہ بھارت کی اسٹریمنگ ویب سائٹ ’زی فائیو‘ کا چینل ’زندگی‘ پاکستانی شوز اور ترک ڈراموں کے حوالے سے بہت مشہور ہے، اس ٹی وی چینل پر کئی پاکستانی ڈرامے نشر کیے جا چکے ہیں جنہیں بھارتی مداحوں کی جانب سے خوب پسند کیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے