اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

کنگنا رناوت کابھارتی فضائیہ کے روپ میں بھونڈاسین،اداکار شان کاردعمل جاری

13 Jan 2024
13 Jan 2024

(ویب ڈیسک)بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کے بھارتی فضائیہ کے روپ میں بھونڈے سین پر پاکستانی فلم انڈسٹری کے سپر سٹار شان شاہد نے پاکستانی چائے یاد کروادی ۔

رپورٹ کےمطابق سال 2023 میں کنگنا رناوت کی فلم ‘تیجس’ ریلیز ہوئی تھی جس میں اُنہوں نے بھارتی فضائیہ کے آفیسر کا کردار ادا کیا،کنگنا رناوت نے ریلیز سے قبل فلم ‘تیجس’ کی خوب تشہیری مہم چلائی تھی لیکن اس کے باوجود اُن کی فلم باکس آفس پر بُری طرح فلاپ ہوئی، اس فلم نے صرف 6 کروڑ 20 لاکھ کی کمائی کی۔

فلم کی ناکامی نے جہاں کنگنا رناوت کو غصہ دلایا تو وہیں سوشل میڈیا پر فلم کے کچھ سین بھی وائرل ہوئے جن کا صارفین نے خوب مذاق اُڑایا۔سوشل میڈیا پر ایک صارف نے کنگنا رناوت کا ایک سٹنٹ سین شیئر کیا جو کہ کافی مضحکہ خیز تھا، فلم کے اس سین میں کنگنا رناوت کو بھارتی فضائیہ آفیسر کو بچاتے ہوئے دکھایا گیا۔

فلم میں جس طرح کنگنا رناوت نے بھارتی فضائیہ آفیسر کو بچایا، وہ مضحکہ خیز تھا اور اُس سین کا حقیقت سے دور دور تک کوئی تعلق بھی نہیں۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (سابق ٹوئٹر) پر کنگنا رناوت کی فلم کا سین پوسٹ کرتے ہوئے صارف نے مزاحیہ انداز میں کہا کہ “اس فلم سے آسکر کیسے مِس ہوگیا؟

دوسری جانب پاکستان فلم انڈسٹری کے سٹار شان شاہد نے بھی کنگنا رناوت کی فلم کا مذاق اُڑاتے ہوئے کہا کہ “چائے کہاں ہے؟

واضح رہے کہ 27 فروری 2019 کو پاکستان ایئرفورس نے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کی کوشش پر 2 بھارتی طیارے مار گرائے تھے اور طیارہ پاکستانی حدود میں گرنے کی وجہ سے اس میں موجود بھارتی پائلٹ ابھی نندن کو حراست میں لے لیا تھا ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے