13 Jan 2024
(ویب ڈیسک)قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی محمد حارث کی جانب سے اپنی پرفارمنس میں غلطیوں سے لاعلمی کااظہار سامنے آگیا۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ایک بیان میں محمد حارث کا کہناتھا کہ میں نہیں جانتا کہ میری پرفارمنس کہاں غلط ہوئی؟لیکن کیرئیر میں اُتار چڑھاؤ آتے رہتے ہیں بعض اوقات بیک اپ کھلاڑی آپ سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہیں جس کی وجہ سے وہ موقع ملنے کے حقدار ہوتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مجھے لگتا ہے کہ جس کو بھی ٹیم سے ڈراپ کیا جاتا ہے اسے پرفارم کرنا ہوگا اور واپس آنا ہوگا۔ آئندہ پی ایس ایل میں اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرکے کم بیک کروں گا۔نوجوان بلے باز نے کہا کہ مجھے ٹیم سے ڈراپ ہونے پر کوئی تکلیف نہیں ہوئی، یہ چیزیں آپ کو مضبوط بناتی ہیں۔