(لاہور نیوز) کہانی سنو سے عالمی سطح پر شہرت کی بلندیوں کو چھونے والے معروف گلوکار کیفی خلیل کے نئے سولو گانے "جرمانہ" نے ریلیز ہوتے ہی سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔
فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر کیفی خلیل نے ایک پوسٹ جاری کی جس کے ساتھ منسلک کیپشن میں انہوں نے اپنے مداحوں کو "جرمانہ" کی ریلیز کی اطلاع دی۔کہانی سنو فیم گلوکار کیفی خلیل کی سولو میوزک ویڈیو "جرمانہ" 2 منٹ 53 سیکنڈ پر مشتمل ہے جس نے یوٹیوب پر ریلیز کے چند گھنٹوں بعد ہی لاکھوں ویوز حاصل کرلیے ہیں جبکہ تعداد میں ہر گزرتے لمحے کیساتھ اضافہ ہو رہا ہے۔
یاد رہے کہ اس سولو میوزک ویڈیو جرمانہ کی تحریرسے لے کر کمپوزنگ اور پروڈکشن تک گلوکار کیفی خلیل نے خود کی ہے جبکہ اس ویڈیو نے ریلیز کے بعد سوشل میڈیا پر دھوم مچادی ہے۔
سوشل میڈیا صارفین کا کیفی خلیل کے گن گاتے ہوئے کہنا ہے کہ کوئی شو آف، کوئی فحاشی، کوئی شرمناک رقص، کوئی مختصر لباس والی لڑکی، کوئی لگژری کاریں، کچھ بھی نہیں،اس ویڈیو میں بس خالص ٹیلنٹ شامل ہے۔