اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 363.00 زندہ مرغی
  • 526.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 519300 دس گرام : 445200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 476022 دس گرام : 408097
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 9112 دس گرام : 7820
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

’آئندہ میری بیوی کی تصویر نہ بنانا‘، یاسر کی اقراء کا سکیچ دیکھ کر مداح کو وارننگ

13 Jan 2024
13 Jan 2024

(ویب ڈیسک) اداکار و ہدایت کار یاسر حسین نے اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز کے ایک مداح کو ان کا سکیچ نہ بنانے کی ہدایت کی ہے۔

یاسر حسین نے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک سٹوری شیئر کی جس میں انہوں نے اپنی اہلیہ اداکارہ اقراء عزیز کے مداح کی جانب سے بنایا گیا سکیچ شیئر کیا۔

سی 4 کلر کے نام سے اکاؤنٹ پر ایک مداح نے اقراء عزیز کا سکیچ بنایا جس پر انہوں نے لکھا کہ لمبے عرصے بعد سکیچنگ کی ہے جو صحیح نہیں بنی۔

اس کے ساتھ ہی مداح نے اداکارہ کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ امید ہے آپ کو پسند آئے گی۔

فوٹو سوشل میڈیا

اس حوالے سے اقراء عزیز کا تو کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا البتہ ان کے شوہر نے سکیچ اپنی سٹوری پر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ 'بیٹا آپ کا شکریہ، بہت اچھی کوشش تھی، بس آئندہ میری بیوی کی تصویر نہیں بنانی آپ نے'۔

انہوں نے مزید لکھا کہ 'بیٹا بات کیس پر چلی جائے گی ورنہ۔'

اقراء عزیز کے سکیچ اور شوہر یاسر حسین کے ردعمل پر سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مزاحیہ تبصروں کا سلسلہ جاری ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے