اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

"لٹھے دی چادر"،ساحرعلی بگا اور یوکرینی گلوکارہ کا گانا کب ریلیز ہوگا؟

13 Jan 2024
13 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کے سٹار گلوکار ساحر علی بگا اور معروف یوکرینی گلوکارہ و اداکارہ کمالیہ کا نیا پنجابی ریمکس گانا ”لٹھے دی چادر” 15 جنوری کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ریلیز کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق نامور سٹار گلوکار ساحر بگا اور سابقہ مس ورلڈ، معروف گلوکارہ و اداکارہ کمالیہ نے اپنے نئے پنجابی گانے “لٹھے دی چادر” کی ریلیز کی تیاریاں مکمل کرلی ہیں، اس گانے کو نامور میوزک پروڈیوسر نعمان رؤف حیدر نے پروڈیوس کیا ہے۔

نعمان حیدر پروڈکشن میں بننے والے گانے کو پاکستان سمیت دنیا بھر میں ٹین آرم میوزک پلیٹ فارم سے ریلیز کیا جائے گا، اس گانے کی تحریر و کمپوزیشن عرفان سلیم نے کی جبکہ میوزک مجتبیٰ علی نے ترتیب دیا ہے۔ 

معروف یوکرینی گلوکارہ کمالیہ اس سے قبل بھی اپنا سولو گانا پریٹی گرل ریلیز کر چکی ہیں جس کو میوزک کی دنیا میں بے حد پذیرائی حاصل ہوئی تھی جبکہ ان کے نئے پنجابی گانے کو لاہور میں عکس بند کیا گیا جس کو صہیب راۓ نے ڈائریکٹ کیا۔

s1

اس موقع پر راک سٹار گلوکار ساحر علی بگا نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میرے پہلے گانوں کی طرح یہ پنجابی ثقافت کا ہردلعزیز گانا ‘لٹھے دی چادر” ایک یادگار گانا ثابت ہوگا جس کی خاص بات یہ ہے کہ یوکرینی گلوکارہ کمالیہ کے ساتھ مشترکہ طور پر پرفارم کیا گیا ہے۔

s3

ساحر علی بگا نے کہا کہ اس گانے کی پروڈکشن بین الاقوامی معیار کے مطابق کی گئی ہے، میوزک کے دلدادہ افراد  کو اچھی موسیقی کے ساتھ اپنا کلچر بھی دیکھنے کو ملے گا، گانے کو رواں ماہ ریلیز کیا جائے گا۔

s4

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے