اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

انتخابی مہم کی گہما گہمی، نواز شریف سیاسی میدان میں ہلچل مچانے کیلئے متحرک

12 Jan 2024
12 Jan 2024

(لاہور نیوز) آئندہ عام انتخابات میں ٹکٹوں کی تقسیم کے بعد مسلم لیگ ن کی قیادت نے عوامی رنگ اپنانے کی تیاری کرلی۔

قائد مسلم لیگ ن نواز شریف سیاسی میدان میں ہلچل مچانے کے لیے متحرک ہو گئے، نواز شریف اپنی جماعت کی انتخابی مہم کا آغاز آئندہ بدھ سے کرینگے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف انتخابی مہم کا باقاعدہ آغاز 17 جنوری کو  ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جلسے  سے کریں گے، قائد ن لیگ ملک بھر میں 60 سے زائد جلسوں سے خطاب کریں گے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل نواز شریف کا 22 جنوری کو مانسہرہ میں پہلا انتخابی جلسہ شیڈول کیا گیا تھا ، پہلے شیڈول کے مطابق نواز شریف کے 20 سے 26 جلسے شیڈول تھے۔

یہ بھی پڑھیں: نواز شریف کے کاغذات منظوری کیخلاف اپیل خارج کرنے کا فیصلہ چیلنج

پارٹی ذرائع نے بتایا ہے کہ نئے شیڈول کے مطابق نواز شریف اب 60 سے زائد انتخابی جلسوں سے خطاب کرینگے، مسلم لیگ ن نے پارٹی قائد کے جلسوں کے نئے شیڈول کو حتمی شکل دے دی ہے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف انتخابی جلسوں میں جارحانہ انداز اپنائیں گے، ان کے ہمراہ مریم نواز بھی عوامی اجتماعات میں جارحانہ رویہ ہی اختیار کریں گی جبکہ  پارٹی صدر شہباز شریف عوامی جلسوں سے مصالحانہ اور عوامی منصوبوں کے حوالے سے خطاب کریں گے۔

 ذرائع ن لیگ نے بتایا ہے کہ چیف آرگنائزر  ن لیگ مریم نواز اور صدر شہباز شریف 15 جنوری سے انتخابی اجتماعات سے خطاب کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے