اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

کرکٹ وکٹوریہ بابر سے معاہدے کا خواہشمند، بگ بیش اور سٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش

11 Jan 2024
11 Jan 2024

(ویب ڈیسک) ‏پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم سے کرکٹ وکٹوریہ نے معاہدے کی خواہش کا اظہار کردیا۔

ذرائع کے مطابق معاہدے کے لیے بابراعظم اور کرکٹ وکٹوریہ کے درمیان ابتدائی بات چیت بھی ہوئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ کرکٹ وکٹوریہ سابق کپتان بابراعظم سے معاہدے کی خواہشمند ہے جس کے لیے کرکٹ وکٹوریہ نے بابراعظم کو بگ بیش اور سٹیٹ کرکٹ کھیلنے کی پیشکش کی ہے۔

ذرائع کے مطابق کرکٹ وکٹوریہ سابق کپتان کو طویل مدت کے لیے کنٹریکٹ دینے کی خواہشمند ہے۔

میلبرن میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے قیام کے دوران کرکٹ وکٹوریہ کے عہدیداران کی بابراعظم سے ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں بابراعظم کو میلبرن سٹارز یا رینیگیڈز سے اوپننگ کرنے کی پیشکش کی گئی ہے ۔

 ذرائع کرکٹ وکٹوریہ کا کہنا ہے کہ خواہش ہے بابراعظم کرکٹ وکٹوریہ کے لیے ریڈ بال کرکٹ بھی کھیلیں۔

 دوسری جانب بابراعظم نے کنٹریکٹ کے لیے مشروط آمادگی کا اظہار کیا ہے، بابراعظم نے جواب دیا ہے کہ رواں سال ستمبر سے جنوری تک پاکستان کی مصروفیت دیکھ  کر فیصلہ کریں گے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے