اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی ایس ایل رائٹس اس بار 3 ارب سے زائد میں فروخت ہوئے، ذکا اشرف

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(لاہور نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ مینجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا کہ پی ایس ایل رائٹس پچھلے سال کی نسبت 3 ارب سے زائد میں فروخت ہوئے۔

چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی چودھری ذکا اشرف، سی او او سلمان نصیر اور کمشنر پی ایس ایل نائلہ بھٹی نے قذافی سٹیڈیم میں پریس کانفرنس کی۔

نیوز کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی مینجمنٹ کمیٹی ذکا اشرف نے کہا کہ آج ہم دو چیزوں پر بات کرنا چاہتے ہیں، وزیر اعظم کے ساتھ میٹنگ ہوئی اور ان کو بتایا کہ ہم کیسے آگے بڑھ رہے ہیں۔

انہوں نے دورہ آسٹریلیا پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی ٹیم کا دورہ آسٹریلیا اچھا رہا، آسٹریلوی کرکٹ بورڈ کے حکام کے ساتھ خوشگوار مذاکرات بھی ہوئے۔

ذکا اشرف نے کہا کہ کرکٹ آسٹریلیا سے مختلف معاملات پر بات چیت ہوئی، پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا مل کر آگے بڑھیں گے۔

کمشنر پی ایس ایل نائلہ بھٹی نے کہا کہ کل پی سی بی اور پی ایس ایل فرنچائز کیلئے اچھا دن تھا، پاکستان کی معاشی صورتحال کے باعث ہم ڈرے ہوئے تھے، پی ایس ایل کی بڈ میں 4 سپورٹس چینلز نے حصہ لیا، پی ایس ایل بطور برانڈ بہت بڑا نام ہے۔

سی او او سلمان نصیر نے کہا کہ لیگز زیادہ ہونے سے کرکٹ کیلنڈرز میں ٹکراؤ آ گیا ہے، شیڈول بناتے وقت پی سی بی اور کرکٹ آسٹریلیا تعاون کریں گے، سی او او سلمان نصیر نے کہا کہ ویمن ٹیم، شاہینز اور یوتھ ٹیم کے دوروں سے کرکٹ بہتر ہو گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے