اپ ڈیٹس
  • 348.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

نمونیا کیسز میں اضافہ: نرسری و پلے گروپ کی کلاسز کیلئے 7 روز کی تعطیلات

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(لاہور نیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے صوبہ بھر میں نمونیا کیسز میں اضافے کے پیش نظر نرسری اور پلے گروپ کی کلاسز کیلئے 7 روز کی تعطیل کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق پنجاب میں یکم جنوری سے 36 بچے نمونیا سے جاں بحق ہو چکے ہیں، چلڈرن ہسپتال میں 10 میں سے 8 بچے نمونیا کے مرض میں مبتلا ہیں۔

وزیر اعلی محسن نقوی نے پنجاب میں بچوں میں نموینا کے کیسز میں اضافے پر تشویش کا اظہار کیا ہے، محسن نقوی نے چلڈرن ہسپتال کا ہنگامی دورہ کیا اور اعلی سطح کے اجلاس کی صدارت کی جس میں لاہور کے تمام ہسپتالوں کے پیڈز ہیڈز شریک ہوئے۔

اجلاس میں نمونیا سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے بارے طویل مشاورت  اور اہم فیصلے کیے گئے ہیں۔

نمونیا کیسز میں اضافے کے باعث پنجاب بھر کے سکولوں میں 31 جنوری تک صبح کی اسمبلی پر پابندی عائد کردی گئی جبکہ کلاس ون سے نیچے نرسری و پلے گروپ کی کلاسز کے لئے 7 روز کی تعطیلات کا اعلان کیا گیا ہے۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بچے ماسک کا استعمال کریں اور ہاتھ دھوئیں،گرم کپڑوں کا استعمال کیا جائے، سردی میں اضافہ کے ساتھ وائرل نمونیا خصوصاً بچوں میں مرض بڑھ رہا ہے، جو بچہ نمونیا میں مبتلا ہو اسے سکول آنے سے روکا جائے۔

محسن نقوی نے مزید کہا کہ بچوں اور بڑوں کو نمونیا سے بچاؤ کی ویکسین لگائی جائے، سوشل اور قومی میڈیا  نمونیا سے متعلق آگاہی کیلئے اقدامات کیے جائیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے