اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نیوزی لینڈ میں ٹی ٹوئنٹی سیریز سے قبل پاکستانی کرکٹرز کا فوٹو شوٹ

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز سے قبل قومی کرکٹرز کا آکلینڈ میں فوٹو شوٹ ہوا ہے۔

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز جمعہ 12 جنوری سے آکلینڈ میں ہو رہا ہے جس  کے لیے ٹیم وہاں پہنچ چکی ہے اور بھرپور پریکٹس میں بھی مصروف ہے۔

سیریز کے لیے قومی کھلاڑی بھرپور پریکٹس کرکے اپنی خامیاں دور کرنے کے لیے کوشاں ہیں وہیں سیریز کے براڈ کاسٹر کی جانب سے کھلاڑیوں کا فوٹو شوٹ بھی کیا گیا ہے۔

قومی کرکٹرز کے فوٹو شوٹ کی ویڈیو پاکستان کرکٹ بورڈ نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے آفیشل اکاؤنٹ پر بھی شیئر کی ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کپتان شاہین شاہ آفریدی نے وکٹ حاصل کرنے کے بعد اپنے جشن منانے کے روایتی انداز میں فوٹو شوٹ کرایا۔

ان  کے علاوہ بابر اعظم ، محمد رضوان، جارح مزاج اوپنر فخر زمان، فرحان، صائم ایوب، عامر جمال، حارث رؤف، اعظم خان، افتخار احمد سمیت دیگر کھلاڑیوں نے بھی میدان میں ایکشن سے قبل سٹوڈیو میں اپنے انداز کے ایکشن اور خوشگوار ماحول میں فوٹو شوٹ کرایا۔

واضح رہے کہ نیوزی لینڈ کے خلاف پانچ ٹی ٹوئنٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا آغاز جمعہ 12 جنوری سے ہو رہا ہے۔ دوسرا میچ اتوار 14 جنوری کو ہیملٹن میں، تیسرا میچ بدھ 17 جنوری کو ڈونیڈن میں جبکہ آخری دو میچز کرائسٹ چرچ میں 19 اور 21 جنوری کو ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے