10 Jan 2024
(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے پاکستان کرکٹ ٹیم نے دوسرے روز بھی آکلینڈ میں بھرپور پریکٹس کی۔
کیویز کے دیس میں موجود قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے دوسرے روز بھی پریکٹس سیشن میں حصہ لیا، پریکٹس سیشن کے دوران کھلاڑیوں نے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کیں۔
گزشتہ روز بھی قومی ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے پریکٹس سیشن میں حصہ لیا تھا اور بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کی مشقیں کی تھیں۔
واضح رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی 12 جنوری کو آکلینڈ میں کھیلا جائے گا۔