اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پی سی بی کا قومی خزانے سے کروڑوں روپے لینے کا انکشاف

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کا بھی قومی خزانے سے کروڑوں روپے لینے کا انکشاف ہوا ہے۔

پاکستان سپورٹس بورڈ( پی ایس بی ) نے نیب انکوائری کے دوران پانچ سال میں ہونے والے اخراجات کی رپورٹ جمع کرا دی جس میں بتایا گیا کہ 2017 چیمپئنز ٹرافی کی فاتح ٹیم کو 20 کروڑ سے زائد کی رقم پاکستان سپورٹس بورڈ نے ادا کی۔

2017 میں آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑیوں کیلئے اس وقت کے وزیراعظم نواز شریف نے ایک ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان کیا تھا جبکہ کوچنگ سٹاف کیلئے50 لاکھ اور دیگر سٹاف کیلئے 25 لاکھ روپے کا اعلان کیا گیا تھا۔

حکومت پاکستان نے2017 کی چیمپئنز ٹرافی جیتنے والی پاکستان کرکٹ ٹیم کو اعلان کی جانے والی انعامی رقم پاکستان سپورٹس بورڈ کے فنڈز سے جاری کردی تھی ، پاکستانی کرکٹرز کو حکومت کی جانب سے جو فنڈز ملے وہ بنیادی طور پر دیگر کھیلوں پر خرچ ہونے کیلئے مختص تھے ۔

عمومی طور پر وزیراعظم کی اعلان کردہ انعامی رقم صوابدیدی فنڈز سے جاری ہوتی ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ رقم کھلاڑیوں کو براہ راست چیک کے ذریعے جاری کی گئی تھی ۔

واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کا یہ مؤقف رہا ہے کہ وہ اپنے امور چلانے کیلئے حکومت سے فنڈز نہیں لیتا اور وہ ایک آزاد ادارہ ہے۔

حکومت کی جانب سے 2017 میں کرکٹرز کو بطور انعام ادا کی جانیوالی رقم حکومتی فنڈنگ شمار نہیں ہوتی لیکن ماہرین نے اس بات پر حیرت کا اظہار کیا ہے کہ حکومت نے صوابدیدی فنڈز کی بجائے پاکستان سپورٹس بورڈ کے فنڈز سے کرکٹرز کو کیوں ادائیگی کی کیونکہ پی ایس بی کا بجٹ دیگر کھیلوں کیلئے ہوتا ہے ۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے