اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سپریم کورٹ میں بلے کے نشان کی بحالی سے متعلق درخواست پر سماعت آج ہو گی

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(لاہور نیوز) سپریم کورٹ میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی بلے کے نشان کی بحالی کے حوالے سے درخواست پر سماعت آج ہو گی۔

پاکستان تحریک انصاف کی بلے کے نشان کی بحالی کیلئے درخواست کی سماعت سپریم کورٹ  کے چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ کرے گا، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی بینچ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ میں پی ٹی آئی لیول پلیئنگ فیلڈ سے متعلق درخواست کی سماعت کے دوران پی ٹی آئی رہنما حامد خان کو عدالت نے طلب کیا جس کے بعد وہ روسٹرم پر آئے۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے سینئر وکیل حامد خان سے پوچھا کہ کیا آپ کی درخواست کل (9 جنوری کو) مقرر کر دیں؟ اس پر حامد خان نے استدعا کی کہ آج (8 جنوری کو) ہی سماعت کیلئے مقرر کر دیں۔

جس پر چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا کہ آج 9 ممبر بینچ بھی ہے اور ایک خصوصی بینچ بھی ہے، جواب میں حامد خان نے کہا کہ ہماری ترجیح آج ہے، نہیں تو پھر پرسوں (10جنوری کو) لگا دیں۔

چیف جسٹس نے کہا کہ بس پھرمعاملہ ججز کمیٹی کے پاس نہیں جانا تو پرسوں کیلئے کیس مقرر کر دیتے ہیں، بعد ازاں عدالت نے بلے کے نشان کے کیس کو 10 جنوری کو سماعت کیلئے مقرر کیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر رکھا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے