(لاہور نیوز) صوبائی دارالحکومت میں گھریلو جھگڑے پر بہنوئی نے ساتھی کے ساتھ مل کر اپنے 2 سالوں کو موت کے گھاٹ تار دیا۔
دوہرے قتل کا واقعہ لاہور کے علاقے ہنجروال میں پیش آیا جہاں پر ملزم فہد نے نامعلوم ساتھی کے ساتھ مل کر دو بھائیوں کو گولیاں مار دیں جس کے نتیجے میں وہ دونوں موقع پر ہی دم توڑ گئے، فائرنگ کے بعد ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔
واقعہ کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس کی نفری موقع پر پہنچ گئی اور جائے وقوعہ کا جائزہ لینے کے بعد لاشوں کو ہسپتال منتقل کر دیا، مرنے والے بھائیوں کی شناخت مزمل اور مدثر کے نام سے ہوئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ کچھ عرصہ قبل مقتول بھائیوں کی بہن نے ملزم فہد سے پسند کی شادی کی تھی جو کچھ عرصے سے ناراض ہو کر بھائیوں کے پاس رہ رہی تھی، ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دیں، جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔