اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تعلیم

موسم سرما کی تعطیلات ختم، پنجاب بھر میں سرکاری و نجی تعلیمی ادارے کھل گئے

10 Jan 2024
10 Jan 2024

(لاہور نیوز) موسم سرما کی تعطیلات کے بعد لاہور سمیت پنجاب بھر میں سرکاری اور نجی تعلیمی ادارے کھل گئے۔

تفصیلات کے مطابق لاہور سمیت پنجاب بھر میں موسم سرما کی تعطیلات ختم ہونے کے ساتھ بچوں کی موجیں بھی ختم ہو گئیں، صوبے بھر کے نجی اور سرکاری تعلیمی ادارے 25 دن بعد آج دوبارہ کھل گئے ہیں، تعلیمی اداروں میں حاضری معمول سے کم رہی، کچھ تعلیمی اداروں میں اساتذہ کی تعداد بھی عام معمول سے کم تھی۔

اساتذہ کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں حاضری معمول پر آجائے گی۔

یاد رہے کہ پنجاب حکومت نے 16 دسمبر سے 31 دسمبر 2023ء تک موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان کیا تھا تاہم موسم کی صورتحال کو دیکھتے ہوئے تعطیلات میں 9 جنوری 2024ء تک اضافہ کیا گیا۔

تعطیلات ختم ہونے کے باوجود سردی کی شدت میں کمی نہ آنے پر صوبائی حکومت کی جانب سے سکولوں کے اوقات کار تبدیل کر دیئے گئے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 10 سے 22 جنوری تک تمام سکول صبح ساڑھے 9 سے دوپہر اڑھائی بجے تک کھلیں گے، نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن رضا نقوی نے سردی سے بچنے کیلئے بچوں کو گرم ملبوسات پہننے کی ہدایت بھی کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے