09 Jan 2024
(لاہور نیوز) لیول پلیئنگ فیلڈ کیس میں الیکشن کمیشن اور چیف سیکرٹری پنجاب نے سپریم کورٹ میں جواب جمع کرا دیا۔
سپریم کورٹ کے حکم نامے کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 322 اور چیف سیکرٹری پنجاب نے 242 صفحات پر مشتمل جواب جمع کرایا۔
عدالتی استفسار پر تحریک انصاف کے وکیل نے کہا کہ وہ ان جوابات پر اپنا تحریری جواب جمع کرانا چاہتے ہیں، تحریک انصاف کے وکیل نے تفصیلی جواب جمع کرانے کے لیے 3 روز کا وقت مانگا۔
حکمنامے کے مطابق عدالت نے تحریک انصاف کو جواب جمع کرانے کے لیے مہلت دے دی، کیس کی آئندہ سماعت 15 جنوری کو ہوگی۔