اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فواد چوہدری چوتھی مرتبہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے

09 Jan 2024
09 Jan 2024

(ویب ڈیسک) احتساب عدالت نے سابق وزیر اطلاعات فواد چوہدری کو چوتھی مرتبہ جسمانی ریمانڈ پر نیب کے حوالے کر دیا۔

اسلام آباد کی احتساب عدالت کے ڈیوٹی جج شاہ رخ ارجمند نے جہلم میں تعمیراتی منصوبوں میں خورد برد کے کیس کی سماعت کی ، نیب پراسیکیوٹر اور وکیل صفائی  نے دلائل دیے ، پولیس نے جسمانی ریمانڈ ختم ہونے پر ملزم کو عدالت میں پیش کیا۔

عدالت نے استفسار کیا کہ فواد چوہدری کا اب تک کتنے دن کا جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے؟  نیب پراسیکیوٹر نے بتایا کہ اب تک 20 روزکا جسمانی ریمانڈ ہو چکا ہے۔

وکیل صفائی نے ڈیوٹی جج کی جانب سے سماعت کرنے پراعتراض اٹھاتے ہوئے  کہا کہ احتساب عدالت کے جج محمد بشیرڈیوٹی پر ہیں اور اڈیالہ جیل میں موجود ہیں، استدعا ہے جج محمد بشیرکے آنے تک سماعت میں وقفہ کیا جائے۔

نیب پراسیکیوٹر نے مزید 10 روزہ جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس کی وکیل صفائی نے مخالفت کی تاہم عدالت نے سابق وزیر کا مزید تین روز کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں نیب کی تحویل میں دے دیا۔

بانی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن حکام کوکوئی دھمکی نہیں دی: فواد

دریں اثنا کمرہ عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے الیکشن کمیشن حکام کوکوئی دھمکی نہیں دی۔

فواد چوہدری نے اہلیہ حبا کی الیکشن لڑنے کے لیے نااہلی کے حوالے سے  کہا کہ میرے اور حبا دونوں کے تمام بینک اکاؤنٹس ڈیکلیئرڈ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے ممبرالیکشن کمیشن سندھ سے کہا تھا آپ کے خلاف جوڈیشل کونسل میں ریفرنس پینڈنگ پڑا ہے۔ سابق وزیراعظم نے کہا تھا کہ 90 دن میں انتخابات نہ کرانے پرسپریم کورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے نوٹ لکھا تھا ، سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق وقت پرانتخابات نہ کروانے پر آرٹیکل 6 لگے گا۔

ایک صحافی نے سوال کیا کہ کیا جیل سے بانی پی ٹی آئی کے غیرملکی جریدے کیلئے کالم لکھنے کی بات درست ہے؟ اس پر فواد چوہدری نے کہا کہ مجھے کنفرم نہیں لیکن دوران سماعت بانی پی ٹی آئی وکلاء کو نوٹس دے سکتے ہیں، یقیناً لکھوایا ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے