اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

فواد چوہدری کی کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کیخلاف اپیلیں خارج

09 Jan 2024
09 Jan 2024

(ویب ڈیسک) سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کو بڑا سیاسی جھٹکا لگ گیا، لاہور ہائی کورٹ راول پنڈی بینچ کے الیکشن ٹریبونل نے فواد چوہدری کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے ریٹرننگ افسر کے فیصلے کیخلاف اپیلیں مسترد کردیں۔

سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کی این اے 60 اور 61 جہلم سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کی اپیلیں مسترد ہوگئیں۔

الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس چوہدری عبدالعزیز نے فیصلہ سناتے ہوئے فواد چوہدری کیخلاف تمام اعتراضات کو درست قرار دیا اور ریٹرننگ آفیسر کا فیصلہ برقرار رکھا۔

عدالت نے کہا کہ فواد چوہدری نے اہلیہ کے بینک اکاؤنٹس اور غیر ملکی دورے چھپائے، انہوں نے بیان حلفی بھی نہیں دیا اور منقولہ و غیر منقولہ اثاثہ جات بھی چھپائے۔

فواد چوہدری انتخابی میدان سے آؤٹ ہوگئے۔ جبکہ ان کی اہلیہ حبا چوہدری پہلے ہی نااہل ہوچکی ہیں۔

وکیل فیصل چوہدری ایڈووکیٹ نے کہا کہ اس فیصلے کو ہائی کورٹ لارجر بینچ میں چیلنج کریں گے۔

دوسری جانب سوات میں بھی الیکشن ٹریبونل نے پی ٹی آئی رہنما مراد سعید کی اپیل خارج کرتے ہوئے کاغذات مسترد کرنے کا آر او کا فیصلہ برقرار رکھا۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ مراد سعید کا مختیار نامہ توثیق شدہ نہیں ہے اور وہ خود بھی پیش نہیں ہوئے۔ مراد سعید نے این اے 3 اور این اے4 سے کاغذات جمع کروائے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے