اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

این اے 242 : شہبازشریف کے کاغذات منظوری کیخلاف دوسری اپیل بھی مسترد

09 Jan 2024
09 Jan 2024

(ویب ڈیسک) الیکشن ٹریبونل نےسابق وزیراعظم اور مسلم لیگ ن کےصدر شہبازشریف کے کاغذات منظوری کیخلاف دائر دوسری اپیل بھی مسترد کردی۔

سندھ ہائیکورٹ کے الیکشن ٹریبونل نےسابق وزیراعظم شہبازشریف کے این اے 242 سےکاغذات نامزدگی کی منظوری کےخلاف اپیل پر سماعت کی۔

درخواست گزارحسنین چوہان نے مؤقف ‏اختیارکیا کہ شہبازشریف نے این اے  242 کے کاغذات میں درست حلف نامہ نہیں لگایا،صدر ن لیگ نے بیان حلفی میں کاروبار سے متعلق غلط بیانی کی ہے۔

درخواست گزار  نےاستدعا کی کہ آر او کا فیصلہ کالعدم قرار  ‏دے کر شہباز شریف کے کاغذات مسترد کیے جائیں،الیکشن ٹریبونل نے درخواست گزار کےدلائل سننے کے بعد اپیل مسترد کر دی۔

گزشتہ روزبھی الیکشن ٹریبونل نے کراچی کے حلقے این اے 242 سے‏ شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف دائر اپیل مسترد کی تھی‏۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے