اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

پولیس نے جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری ڈال دی

09 Jan 2024
09 Jan 2024

(ویب ڈیسک) بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں بھی گرفتاری ڈال دی گئی۔

انسدادِ دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کے خلاف 9 مئی سے متعلق مقدمات کی سماعت ہوئی، جج ملک اعجاز آصف نے مقدمات کی سماعت کی۔

بانی پی ٹی آئی کو اڈیالہ جیل سے وڈیو لنک کے ذریعے عدالت میں پیش کیا گیا، تمام 12 مقدمات کے ایس ایچ اوز ریکارڈ سمیت عدالت میں پیش ہوئے، تھانہ آر اے بازار پولیس نے عدالت کو بانی پی ٹی آئی کی جی ایچ کیو حملہ کیس میں گرفتاری سے متعلق آگاہ کیا۔

دوران سماعت تھانہ آر اے بازار پولیس نے بانی پی ٹی آئی کے جی ایچ کیو حملہ کیس میں جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی جس پر عدالت نے پولیس کو بانی پی ٹی آئی سے جیل میں ہی تفتیش کرنے کی ہدایت کر دی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت کے جج ابوالحسنات نے سائفر کیس میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری کی تھی، روبکار میں کہا گیا کہ بانی پی ٹی آئی کی ضمانت منظور ہو چکی ہے، کسی دوسرے مقدمے میں نامزد نہیں تو رہا کیا جائے۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی اس وقت توشہ خانہ اور 190ملین پاؤنڈز ریفرنسز میں جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں قید ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے