اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب میں نہروں کی بھل صفائی کا آج سے آغاز

09 Jan 2024
09 Jan 2024

(لاہور نیوز)10 سال بعد پنجاب کی 17 ہزار کلومیٹر طویل نہروں کی بھل صفائی مہم کا آج سے باقاعدہ آغاز ہوگیا۔

مسلم ٹاؤن موڑ پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بھل صفائی مہم کا باضابطہ افتتاح کیا، صوبائی وزرا بھی وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ہمراہ تھے۔

پہلے مرحلے میں بھل صفائی مہم 31 جنوری تک جاری رہے گی، دوسرے مرحلے میں فروری سے مارچ تک 5ہزار کلو میٹر نہروں کے کناروں کی مرمت و بحالی کی جائے گی۔

اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ بھل صفائی کی تکمیل سے تین سے چار لاکھ ایکڑ اراضی کو پانی میسر ہوگا، یقیناً بھل صفائی ایک بہت بڑا ٹاسک ہے، پانچ ہزار ایکڑ زمین کی ہم مرمت کریں گے۔

محسن نقوی نے کہا کہ ہماری مانیٹرنگ کی ٹیمیں بھل صفائی مہم کو مانیٹر کریں گی، سیٹلائٹ کے ذریعے بھی بھل صفائی کی مانیٹرنگ کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے