09 Jan 2024
(لاہور نیوز) سابق رہنما تحریک انصاف عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ ڈار کے این اے 71 سیالکوٹ سے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور کرلی گئی۔
کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ آج بھی جاری ہے۔
آج اپیلوں پر سماعت کے دوران لاہور کے الیکشن ٹریبونل نے عثمان ڈار کی والدہ ریحانہ امتیاز الدین ڈار کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل منظور کی ہے۔
کاغذات نامزدگی سے متعلق ریٹرننگ افسران کے فیصلوں کے خلاف اپیلوں پر سماعت کا سلسلہ 10 جنوری تک جاری رہے گا۔