08 Jan 2024
(لاہور نیوز) لاہور ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی کی توشہ خانہ میں نااہلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے مقرر ہو گئیں۔
جسٹس شاہد بلال حسن کی سربراہی میں 5 رکنی لارجر بینچ 12 جنوری کو کیس کی سماعت کرے گا۔بینچ کے دیگر ارکان میں جسٹس شمس محمود، جسٹس شاہد کریم شامل ہیں، جسٹس شہرام سرور چودھری اور جسٹس جواد حسن بھی بینچ کا حصہ ہوں گے۔