اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

سیاستدانوں کی نااہلی تاحیات نہیں ہو گی، سپریم کورٹ

08 Jan 2024
08 Jan 2024

( لاہور نیوز) سپریم کورٹ آف پاکستان نے تاحیات نااہلی ختم کر دی، عدالت نے محفوظ کیا گیا فیصلہ سنا دیا۔

سپریم کورٹ آف پاکستان نے آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت اپنے فیصلے کو کالعدم قرار دیتے ہوئے تاحیات نا اہلی ختم کر دی، عدالت نے 5 جنوری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا، فیصلے کے مطابق سیاستدانوں کی نا اہلی تاحیات نہیں ہو گی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے فیصلہ سنایا، سپریم کورٹ کے مطابق آرٹیکل 62 ون ایف کے تحت تاحیات نا اہلی کا فیصلہ واپس لیا جاتا ہے۔

سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق سیاستدانوں کی نا اہلی تا حیات نہیں ہو گی، سپریم کورٹ نے 6-1 کے تناسب سے فیصلہ سنایا، جسٹس یحییٰ آفریدی نے فیصلے سے اختلاف کیا اور کہا کہ 62 ون ایف کے تحت نااہلی تاحیات بھی نہیں ہے، نااہلی عدالتی فیصلہ موجود ہونے تک ہے۔

 فیصلے میں کہا گیا ہے کہ الیکشن ایکٹ کے تحت نااہلی کی مدت 5 سال تک ہے، نااہلی کی مدت کے قانون کو جانچنے کی ضرورت ہے، فیصلے کے بعد نواز شریف اور جہانگیرترین کی نااہلی ختم ہو گئی۔

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں 7 رکنی بینچ نے معاملے کی سماعت کی، جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس امین الدین خان شامل تھے، جسٹس جمال مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر اور جسٹس مسرت ہلالی بھی 7 رکنی لارجر بینچ کا حصہ تھے۔

عدالتی کارروائی سپریم کورٹ کی ویب سائٹ پر براہ راست دکھائی گئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے