اپ ڈیٹس
  • 300.00 انڈے فی درجن
  • 411.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

چودھری پرویز الہٰی اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد

08 Jan 2024
08 Jan 2024

(لاہور نیوز) الیکشن ٹریبونل نے سابق وزیراعلیٰ پنجاب چودھری پرویز الہٰی اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کیخلاف اپیل پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

الیکشن ٹریبونل کے جج جسٹس چودھری عبدالعزیز نے فیصلہ  سنایا، الیکشن ٹریبونل  نے ریٹرننگ افسر کا فیصلہ برقرار رکھتے ہوئے چودھری پرویز الہیٰ اور ان کی اہلیہ قیصرہ الہیٰ کے کاغذات نامزدگی مسترد کردیئے۔

قبل ازیں دوران سماعت الیکشن کمیشن کی جانب سے لاء افسر فلک شیر اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر لاء ذوالقرنین حیدر جبکہ پرویز الہٰی کی جانب سے سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔

الیکشن کمیشن نے سابق وزیراعلیٰ چودھری پرویز الٰہی کے کاغذات نامزدگی کے حوالے سے ریکارڈ عدالت پیش کر دیا جبکہ وکیل صدر پی ٹی آئی سردار عبدالرازق ایڈووکیٹ نے دلائل مکمل کر لئے۔

 الیکشن ٹریبونل نے چودھری پرویز الہٰی اور ان کی اہلیہ کے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا تھا۔

واضح رہے کہ چودھری پرویز الہٰی نے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کے خلاف الیکشن ٹریبونل میں اپیل دائر کی تھی، صدر پی ٹی آئی نے این اے 59 اور اہلیہ قیصرہ الہی نے  پی پی 23 سے کاغذات نامزدگی جمع کروائے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے