08 Jan 2024
(لاہو رنیوز) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے کہا ہے کہ بند روڈ کوریڈور پراجیکٹ 31 جنوری کو مکمل ہو گا۔
نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے بندروڈ کوریڈور سائٹ کا دورہ کیا ، منصوبے پر تعمیراتی کاموں کا جائزہ لیا اور ترقیاتی کاموں کو جلد ازجلد مکمل کرنے کی ہدایت کی۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی کا کہنا تھا کہ لیاری ایکسپریس وے منصوبہ 7 سال میں بنا جبکہ بند روڈ کوریڈور منصوبہ 8 ماہ کی مدت میں مکمل ہو کر31جنوری ٹریفک کیلئے کھول دیا جائے گا، بندروڈ کوریڈور منصوبہ مکمل ہونے سے ٹریفک کی روانی بہتر ہوگی۔
صوبائی وزرا ء اظفر علی ناصر، عامر میر اور ڈپٹی کمشنر لاہور رافعہ حیدر بھی نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کے ہمراہ تھیں۔