07 Jan 2024
(ویب ڈیسک) نگران وفاقی وزیر اطلاعات، نشریات و پارلیمانی امور مرتضیٰ سولنگی نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن مکمل طور پر فعال ہے اور کسی قسم کا کوئی بحران نہیں۔
نگران وفاقی وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی نے سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنے ایک ٹویٹ میں کہا کہ افواہوں پر دھیان نہ دیں، سیکرٹری الیکشن کمیشن واقعی علیل ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: سیکرٹری الیکشن کمیشن عمر حمید خان نے عہدے سے استعفیٰ دے دیا
مرتضیٰ سولنگی نے مزید کہا کہ اللہ سے ان کی مکمل اور جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہیں۔
— Murtaza Solangi (@murtazasolangi) January 7, 2024