اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

الیکشن ٹریبونل سے نااہلی: شاہ محمود کا لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کا فیصلہ

07 Jan 2024
07 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شاہ محمود قریشی نے الیکشن ٹریبونل سے نا اہلی کا معاملہ لاہور ہائی کورٹ لارجر بنچ میں چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

رہنما  تحریک انصاف مخدوم شاہ محمود قریشی آبائی شہر ملتان کے انتخابی میدان سے باہر ہونے سے انکاری ہو گئے، شاہ محمود قریشی الیکشن ٹریبونل ملتان سے نااہلی کے معاملے کو  لاہور ہائی کورٹ لارجر بنچ میں چیلنج کریں گے۔

سابق وزیر خارجہ کے وکلاء نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کو لارجر بنچ میں چیلنج کرنے کی تیاری شروع کر دی، الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف لاہور ہائی کورٹ کے لارجر بنچ میں کل اپیل دائر کیے جانے کا امکان ہے۔

یاد رہے کہ الیکشن ٹریبونل نے شاہ محمود قریشی کے زائد المیعاد اسٹام جمع کروانے پر آر او کی طرف سے کاغذات مسترد کیے جانے کے فیصلے کو درست قرار دیا تھا۔

دوسری جانب الیکشن ٹریبول نے شاہ محمود کی بیٹی مہر بانو قریشی اور بیٹے  زین حسین قریشی کو  الیکشن لڑنے کے لیے اہل قرار دے دیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے