شہرکی خبریں
این اے 119 سے مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کیخلاف اپیل پر آر او سے جواب طلب
05 Jan 2024
05 Jan 2024
(لاہور نیوز) عام انتخابات 2024ء کے سلسلہ میں حلقہ این اے 119 سے مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کے خلاف دائر اپیل پر سماعت ہوئی، ٹربیونل نے کل ریٹرننگ آفیسر سے جواب طلب کر لیا۔
الیکشن اپیلٹ ٹربیونل کے جج رسال حسن سید نے کیس کی سماعت کی، ندیم الطاف خان نے مریم نواز کے کاغذات کی منظوری کے خلاف اپیل دائر کی۔
اپیل میں موقف اختیار کیا گیا کہ مریم نواز نے کاغذات نامزدگی میں حقائق چھپائے، این اے 119 کے ریٹرننگ افسر نے قانون کے منافی کاغذات منظور کئے۔