(لاہور نیوز) شہر میں سڑکوں اور گلیوں کی تعمیر و بحالی کے لئے تین ارب روپے مالیت کے ٹینڈرز لگا دئیے گئے۔
صوبائی دارالحکومت کی سڑکوں اور گلیوں کی بھی سنی گئی، 150فرمز کو ورک آرڈر جاری کر دئیے گئے،302سڑکوں کا پیچ ورک ،62روڈز کی تعمیرو بحالی ہو گی، 45 شاہراہوں کے فٹ پاتھوں کو رنگ و روغن اور 8بڑی سڑکوں کے میگا پراجیکٹ کی سمری منظور کر لی گئی، شہر کے نو زونز میں قبرستانوں کی چاردیواری بھی شامل ہے، 8بڑی سڑکوں کے لئے ایک ارب 4کروڑ روپے کے ٹینڈرز کال کرنے کی منظوری دی گئی۔
مختلف شاہراہوں کے پیچ ورک کے لئے 46کروڑ روپے کا ٹینڈر منظور ہوا جبکہ 62 روڈز کی تعمیر و بحالی اور فٹ پاتھ کی تزئین و آرائش کیلئے 85کروڑ روپے کے ٹینڈرز کی منظوری ہوئی،45 شاہراہوں ،قبرستانوں کی چاردیواری،سیوریج کیلئے 48کروڑ کےٹینڈرز کی بھی منظوری دے دی گئی ہے۔
ڈپٹی کمشنر لاہور و ایڈمنسٹریٹر رافعہ حیدر کا کہنا ہے کہ 30جنوری تک کام مکمل کرنے کی ڈیڈ لائن دی گئی ہے جبکہ چیف آفیسر بلدیہ عظمیٰ لاہور اقبال فرید نے کہا ہے کہ 30جنوری تک کام مکمل نہ ہونے کی صورت میں سکیورٹی ضبط ہو گی۔