(لاہور نیوز) ایپلٹ ٹربیونل نے شہباز شریف کے کاغذات نامزدگی منظور اور حماد اظہر کے مسترد کرنے کیخلاف درخواست پر آر اوز سے جواب طلب کر لیا۔
مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف کے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 132 سے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر سماعت ہوئی۔
ایپلٹ ٹربیونل نے ریٹرننگ افسر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
اس حوالے سے اپیل میں مؤقف اپنایا گیا تھا کہ صدر مسلم لیگ ن اور سابق وزیراعظم شہباز شریف آئین کے آرٹیکل 62 اور 63 پر پورا نہیں اترتے۔
حماد اظہر
علاوہ ازیں پی ٹی آئی کے رہنما حماد اظہر کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف دائر اپیل پر بھی سماعت ہوئی، الیکشن ٹریبونل نے آر او کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔
اپیل میں موقف اپنایا گیا ہے کہ ریٹرننگ افسر نے قانون کے منافی کاغذات نامزدگی مسترد کیے۔
بانی پی ٹی آئی
دوسری جانب حلقہ این اے 122 سے بانی پی ٹی آئی کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف اپیل سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی ہے، ایپلٹ ٹریبونل کے جج رسال حسن سید کل اپیل پر سماعت کریں گے۔
مریم نواز
ادھر حلقہ این اے 119 سے مسلم لیگ ن کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز کے کاغذات نامزدگی کی منظوری کے خلاف اپیل پر بھی سماعت کل ہو گی۔