اپ ڈیٹس
  • 361.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 519.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.81 قیمت فروخت : 39.88
  • یورو قیمت خرید: 328.32 قیمت فروخت : 328.91
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.74 قیمت فروخت : 375.41
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 184.21 قیمت فروخت : 185.54
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.25 قیمت فروخت : 203.62
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.75 قیمت فروخت : 914.38
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 455000 دس گرام : 390100
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 417080 دس گرام : 357589
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6979 دس گرام : 5990
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

ارینا واک اینڈ شاپ سنٹر کو لیز پر دینے کا معاملہ التواء کا شکار

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(لاہور نیوز) ارینا واک اینڈ شاپ سنٹرکو لیز پر دینے کا منصوبہ لٹک گیا، جوائنٹ مینجمنٹ کمیٹی 3 ماہ گزرنے کے باوجود سنٹر کی لیز کے حوالے کوئی فیصلہ نہ کرسکی۔

لاہور کے معروف ارینا واک اینڈ شاپ سنٹر کو لیز پر دینے کا معاملہ التواء کا شکار ہو گیا، ارینا سنٹر کو لیز پر دینے کےلئے  3 ماہ گزرجانے کے باجود اجلاس نہیں بلایا گیا، کروڑوں روپے سے بنے  ارینا سنٹر  کے مستقبل پر سوالیہ نشان  کھڑا ہوگیا۔

ایل ڈی اے نے 2017  میں  ارینا سنٹر کا نام گورننگ باڈی سے منظور کروایا، سی بی ڈی پنجاب نے لیز معاہدہ میں بھی تبدیلیاں کر کےارینا سنٹر  کا نام  گلوبل  ویلیج  رکھ دیا،  گلوبل ویلیج   کے لیے 22   اظہار دلچسپی سامنے آئےمگر کوئی پیش رفت نہ ہوئی۔

ذرائع کے مطابق جوائنٹ مینجمنٹ کمیٹی کا اجلاس نہ ہونے سے  معاملات تعطل کا شکار  ہیں۔

لاہور گلوبل ویلیج  کے نام سے بنے ارینا  سنٹر میں 18 مختلف ریسٹورنٹس، 84 دکانیں اور شورومز تعمیر کئے گئے ہیں  جبکہ مغل طرز پر 18 اور چائنیز سٹائل  کے12 پلازے بنائے گئے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے