اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

آئی سی سی نےسٹمپنگ ریویو کے قانون میں تبدیلی کردی

05 Jan 2024
05 Jan 2024

(لاہور نیوز) آئی سی سی نے سٹمپنگ ریویو کے قانون میں تبدیلی کردی جب کہ فیلڈ امپائر صرف بیٹر کی کریز پوزیشن چیک کروا سکے گا۔

کرکٹ میں فیلڈنگ سائیڈ کی طرف سے سٹمپنگ کی اپیل پر اپنا شک دور کرنے کیلئے آف فیلڈ امپائر تھرڈ امپائر سے رجوع کرتا تو وکٹوں کے پیچھے کیچ سمیت دیگر نوعیت کے آؤٹ بھی چیک ہوجاتے تھے، یوں ریویو لیے بغیر بھی بولر کو وکٹ حاصل کرنے کا موقع مل جاتا، البتہ یکم دسمبر سے اس قانون میں تبدیلی کردی گئی ہے۔

اب اگر فیلڈ امپائر تھرڈ امپائر سے رائے طلب کرتا ہے تو وہ صرف سٹمپنگ کے حوالے سے فیصلہ کرے گا، کسی اور نوعیت کا آؤٹ ہوا بھی تو فیصلہ بولنگ سائیڈ کے حق میں نہیں دیا جائے گا،اس کیلئے ریویو لینا پڑے گا۔

آئی سی سی ذرائع کے مطابق آن فیلڈ امپائر سٹمپنگ چیک کرتا تو بولنگ سائیڈ کو مفت کا ریویو مل جاتا،اب اس حوالے سے سیدھا اور واضح قانون متعارف کروا دیا گیا جس میں صرف سائیڈ اینگلز سے دیکھا جائے گا کہ سٹمپنگ کے وقت بیٹر کریز کے باہر تھا یا نہیں۔

ایک اور قانون تبدیل کرتے ہوئے واضح کیا گیا کہ اگر کوئی ایسا کھلاڑی کنکشن کا شکار ہو جس کو اس وقت بولنگ سے معطل کیا گیا ہو تو اس کی جگہ لینے والے کو بھی بولنگ کی اجازت نہیں ہوگی۔

کسی انجری کی صورت میں پلیئر کو طبی امداد یا میدان سے باہر لے جانے کا فیصلہ کرنے کیلئے 4 منٹ کا وقت دیا جائے گا،ٹی وی امپائر اب صرف فرنٹ فٹ ہی نہیں ہر قسم کی نوبال چیک کرسکے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے