اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

آپ کے بغیر جینا نہیں جانتی تھی، حنا بیات کا شوہر کی پہلی برسی پر پیغام

04 Jan 2024
04 Jan 2024

(ویب ڈیسک) سینئر پاکستانی اداکارہ حنا خواجہ بیات نے شوہر کی پہلی برسی کے موقع پر جذباتی پیغام شیئر کردیا۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر حنا خواجہ بیات نے ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ آج ان کے شوہر کو بچھڑے ہوئے ایک سال مکمل ہو گیا ہے۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں شوہر کو یاد کرتے ہوئے لکھا کہ آپ کے بغیر جینا نہیں جانتی تھی، آج ایک سال بعد میرے لیے زندگی کے معنی بدل گئے ہیں، میں زندہ ہوں، سانس لے رہی ہوں، آگے بڑھ رہی ہوں، آخر کار میں سمجھ گئی، میرے لیے آپ کے آخری الفاظ کا کیا مطلب تھا، اللہ ہے نا۔

حنا نے لکھا کہ آپ کا ایمان اب میری طاقت ہے، میں ہر دن شکر گزاری کے ساتھ جیتی ہوں، اس دن کی امید میں کہ ہم دوبارہ ملیں گے ان شاء اللہ! اس وقت تک میں آپ کو یاد کرتی رہوں گی، میرا سب سے بڑا نقصان، میری سب سے بڑی نعمت۔

واضح رہے کہ حنا خواجہ بیات کے شوہر روجر بیات داؤد طویل عرصے تک کینسر سے جنگ لڑنے کے بعد گزشتہ سال کے آغاز میں زندگی کی بازی ہار گئے تھے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے