اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان کیخلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کی ٹیم کا اعلان

03 Jan 2024
03 Jan 2024

(ویب ڈیسک) نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کیلئے 15 رکنی سکواڈ کا اعلان کردیا۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق پاکستان کیخلاف 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کیلئے نیوزی لینڈ کے 15 رکنی سکواڈ میں کین ولیم سن، فن ایلن، مارک چیپمین اور جوش کلارک سن شامل ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کی جانب سے اعلان کردہ ٹیم میں لوکی فرگوسن، میٹ ہینری، ایڈم ملنے اور ڈیرل مچل کے نام بھی شامل ہیں۔

گلین فلپس، مچل سینٹنر، بین سیئرز، ٹم سیفرٹ، اش سودھی اور ٹم ساؤتھی بھی کیوی ٹیم کا حصہ ہوں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کیوی ٹیم میں میٹ ہینری اور لوکی فرگوسن کی واپسی ہوئی ہے تاہم کپتان کین ولیم سن اور لوکی فرگوسن تمام پانچ میچز نہیں کھیلیں گے۔

کین ولیم سن 5 میچز کی سیریز کا تیسرا میچ نہیں کھیلیں گے، ولیم سن کی جگہ تیسرے میچ میں جوش کلارک سن شریک ہوں گے، کین ولیم سن کی عدم موجودگی میں مچل سینٹنر تیسرے میچ میں کپتان ہوں گے۔

لوکی فرگوسن کی جگہ ابتدائی دو میچز میں بین سیئرز حصہ لیں گے جبکہ ٹرینٹ بولٹ اور جمی نیشم لیگز میں مصروفیات کی وجہ سے سیریز نہیں کھیلیں گے۔

نیوزی لینڈ کرکٹ کے مطابق کائل جیمی سن اور مائیکل بریس ویل مکمل فٹ نہیں جبکہ رچن روندرا کو سیریز کیلئے آرام دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان ٹی ٹوئنٹی میچز 12، 14، 17، 19 اور 21 جنوری کو کھیلے جائیں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے