اپ ڈیٹس
  • 306.00 انڈے فی درجن
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

جب تک چیف سلیکٹر ہوں کسی کھلاڑی کیساتھ ناانصافی نہیں ہو گی: وہاب ریاض

03 Jan 2024
03 Jan 2024

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے چیف سلیکٹر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ چار سال سے ڈومیسٹک کرکٹ سے کسی کھلاڑی کو اوپر نہیں آنے دیا گیا لیکن جب تک میں ہوں کسی کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی۔

نجی ٹی وی کے پروگرام  میں گفتگو کرتے ہوئے چیف سلیکٹر وہاب ریاض کا کہنا تھا نئے سال میں کچھ اہداف مقرر کیے ہیں، ٹی 20 ورلڈکپ میں بہترین ٹیم کمبی نیشن بنانا ہدف ہے، مڈل آرڈر بیٹنگ کے ایشوز کو حل کرنا بھی اہداف میں شامل ہے۔

ان کا کہنا تھا بابر اور رضوان کے سوا کوئی بھی تسلسل سے پرفارم نہیں کر رہا، چار سال سے ڈومیسٹک کرکٹ سے کسی کھلاڑی کو اوپر نہیں آنے دیا گیا، کوشش ہے ماضی میں کھلاڑیوں کے ساتھ جو ناانصافیاں ہوئیں وہ نہ ہوں، جب تک میں ہوں کسی کھلاڑی کے ساتھ ناانصافی نہیں ہو گی۔

وہاب ریاض کا کہنا تھا کسی ایک فارمیٹ میں ناکام کھلاڑی کو مکمل باہر نہیں کریں گے، کھلاڑی جس فارمیٹ میں ناکام ہوگا اسے اسی فارمیٹ سے ڈراپ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ شاہین آفریدی نے 307 دن کرکٹ کھیلی ان کی رفتار میں کمی آئی، دیگر باؤلرز بھی فٹنس مسائل کی وجہ سے اپنی رفتار کھو رہے ہیں، نسیم شاہ فٹ ہو گئے ہیں اور انہوں نے باؤلنگ شروع کر دی ہے، محمد حسنین نے ٹی 20 سیریز کیلئے لگائے گئے کیمپ میں باؤلنگ کی، نسیم اور حسنین جلد ایکشن میں دکھائی دیں گے تاہم فاسٹ باؤلر احسان اللہ کو ابھی فٹ ہونے میں وقت لگے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے