اپ ڈیٹس
  • 345.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

عام انتخابات: کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کا ڈیٹا جاری

01 Jan 2024
01 Jan 2024

(لاہور نیوز) الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے کاغذات نامزدگی مسترد یا منظور ہونے کا ڈیٹا جاری کر دیا۔

الیکشن کمیشن کے مطابق ملک بھر میں قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نشستوں پر 3 ہزار 240 امیدواروں کے کاغذات مسترد کیے گئے، قومی اسمبلی کے 1 ہزار 24 اور صوبائی اسمبلیوں کے 2 ہزار 216 امیدواروں کےکاغذات رد کیے گئے۔

ای سی پی حکام نے بتایا ہے کہ امیدواروں کے کاغذات مسترد ہونے کے بعد 22 ہزار 711 امیدوار میدان میں رہ گئے ہیں، ملک بھر سے 25 ہزار 951 امیدواروں نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے تھے۔

پنجاب سے قومی اسمبلی کے 521،اسلام آباد کے 93، سندھ کے 166 امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے، خیبرپختونخوا سے قومی اسمبلی کی نشستوں پر 152، بلوچستان سے 92 سیٹوں پر امیدواروں کے کاغذات رد ہوئے۔

پنجاب اسمبلی سے 943، سندھ اسمبلی سے 520، خیبرپختونخوا اسمبلی سے 367 جبکہ بلوچستان اسمبلی سے 386امیدواروں کے کاغذات مسترد ہوئے۔

الیکشن کمیشن کی جانب سے مزید کہا گیا ہے کہ  قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی جنرل نشستوں پر 252 خواتین کے کاغذات مسترد ہوئے، ساڑھے 12 فیصد سے زائد امیدواروں کے کاغذات کو رد کیا گیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے