اپ ڈیٹس
  • 324.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.45 قیمت فروخت : 39.52
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 278.35 قیمت فروخت : 278.85
  • یورو قیمت خرید: 311.41 قیمت فروخت : 311.97
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 367.19 قیمت فروخت : 367.85
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 188.84 قیمت فروخت : 189.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 206.50 قیمت فروخت : 206.87
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.92 قیمت فروخت : 1.93
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.19 قیمت فروخت : 74.32
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.31 قیمت فروخت : 76.45
  • کویتی دینار قیمت خرید: 911.31 قیمت فروخت : 912.95
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 262700 دس گرام : 225200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 240807 دس گرام : 206432
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3116 دس گرام : 2674
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پاکستان میں 2024ء کا آغاز، نئے سال کا کہیں سادگی اور کہیں آتش بازی سے استقبال

01 Jan 2024
01 Jan 2024

(لاہور نیوز) تلخ اور شیریں یادوں کے ساتھ پاکستان میں سال 2023ء کا اختتام اور نئے سال 2024ء کا آغاز ہو گیا، ملک بھر میں شہریوں نے کہیں سادگی کے ساتھ تو کہیں ہوائی فائرنگ اور آتش بازی کر کے سال نو کو خوش آمدید کہا۔

خدا کرے میری ارض پاک پر اترے ،،،،،، وہ فصل گل جسے اندیشہء زوال نہ ہو ،،،،،، خدا کرے نہ کبھی خم سرِ وقارِ وطن ،،،،،، اور اس کے حسن کو تشویش ماہ و سال نہ ہو،،، دنیا لاہور نیوز کی جانب سے تمام اہل وطن کو سال نو کی مبارکباد، دعا ہے نیا سال پاکستان میں امن و خوشحالی کی نوید لیکر آئے، امید ہے سال 2024 دنیا بھر میں بھی امن اور سلامتی کا سال ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں: یقین ہے 2024ء قوم کیلئے امید کی کرن لائے گا: وزیراعلیٰ محسن نقوی

حکومت کی جانب سے فلسطین کے مظلوم عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے پاکستان میں نئے سال کی تمام تقریبات منسوخ کر دی گئیں، آتشبازی کے ایونٹس منعقد نہیں ہوئے، نگران وزیر اعظم نے سال نو کی تقریبات پر پابندی کا اعلان کیا تھا۔

سال نو پر ہوائی فائرنگ اور آتشبازی

دوسری جانب رات 12 بجتے ہی سال نو کے آغاز کے ساتھ ملک بھر میں آتش بازی اور جشن کا سلسلہ شروع ہو گیا، لاہور میں ہوائی فائرنگ اور پٹاخوں کے ساتھ ساتھ نئے سال کا استقبال کیا گیا۔

صوبائی دارالحکومت میں ہائی الرٹ ہونے کے باوجود شہر کے مختلف علاقوں میں آتش بازی اور ہوائی فائرنگ کی گئی۔

اس کو بھی پڑھیں: دعا ہے سال نو پاکستان، پوری دنیا میں خوشحالی و استحکام لائے: عارف علوی

شہریوں کی بڑی تعداد سال نو کا جشن منانے گھروں سے باہر نکل آئی، اس کے علاوہ کراچی اور حیدر آباد سمیت مختلف شہروں میں بھی نئے سال کا استقبال آتشبازی سے کیا گیا، لوگوں کی بڑی تعداد سال نو کا جشن منانے سڑکوں پر نکلی اور ہلہ گلہ کیا گیا۔

نیو ایئر نائٹ پر امن و امان کی صورتحال کنٹرول کرنے کیلئے پنجاب میں 21 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات کیے گئے، آئی جی ڈاکٹر عثمان انور کی جانب سے سی سی پی او لاہور، آر پی اوز اور ڈی پی اوز کو سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے مانیٹرنگ کرنے کی ہدایت کی گئی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے