31 Dec 2023
(لاہور نیوز) پیٹرن انچیف استحکام پاکستان پارٹی جہانگیر ترین نے نئے سال 2024 کی آمد پر اہل وطن کو مبارکباد پیش کی ہے۔
اپنے ایک پیغام میں آئی پی پی سربراہ جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ دعا ہے 2024 عوام کے لئے خوشحالی اور ترقی کا سال ہو، آئی پی پی 2024 میں خوشحال، مضبوط اور ترقی یافتہ پاکستان کی بنیاد رکھے گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ نیا سال عوام سے کئے گئے وعدوں کی تکمیل کا سال ہوگا، ہمیں پاکستان کو ترقی یافتہ اور معاشی طور پر مضبوط ملک بنانے کا عہد کرنا ہوگا۔